زبان کی حفاظت

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: "بعض اوقات ایک انسان اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کی کوئی ایسی بات کہتا ہے، کہ جس کی طرف اس کا خیال بھی نہیں ہوتا اور اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کے بہت سے درجات بلند کر دیتا ہے، اور بعض اوقات ایک انسان اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی کوئی بات کہتا ہے، کہ جس کی طرف اس کا خیال بھی نہیں ہوتا اور اس کی وجہ سے وہ دوزخ میں گرتا چلا جاتا ہے"۔ (بخاری)
زبان اللہ تعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے، یہ انسانی جسم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے لیکن اس کے کرشمے بڑے بڑے ہیں، اس کی خوبیاں بھی بہت ہیں، اور خرابیاں بھی بہت، اس کے ذریعے انسان چاہے تو اپنی آخرت کے لیے نیکیاں بھی جمع کر سکتا ہے، اور چاہے تو اپنی آخرت برباد کر سکتا ہے، اگر کوئی شخص اس زبان کو صحیح استعمال کرے، اور اس کی کوئی بھی بات کہے تو اس سے اللہ تعالیٰ کی وجہ سے نہ جانے کتنے درجات بلند کر دیتا ہے، اور جب ایک انسان کافر سے مسلمان ہوتا ہے تو وہ اسی زبان کی بدولت، زبان کی شہادت سے بنتا ہے، دیکھیں صرف ایک کلمے سے پہلے جہنمی تھا اب جنتی بن گیا، اس کے برعکس اگر اس زبان کا ناجائز استعمال ہو تو پھر یہی زبان انسان کو جہنم میں کھینچ کر لے جاتی ہے، اسی وجہ سے کثرت کلام سے منع کیا گیا ہے۔
English translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported that the Messenger of Allah ﷺ said: "Sometimes a person utters a word pleasing to Allah, to which he attaches no importance, yet on account of it Allah raises him many degrees; and sometimes a person utters a word displeasing to Allah, to which he attaches no importance, yet on account of it he goes on tumbling down into Hell." (Bukhari)

The tongue is a tremendous blessing of Allah. It is a small part of the human body, yet its feats are immense; its virtues are many and its harms are many too. By means of it a person may, if he wishes, amass good deeds for his Hereafter, or, if he wishes, ruin his Hereafter. If someone uses this tongue rightly and speaks a good word with it, then through it Allah raises him — who knows how many — degrees. And when a person passes from disbelief to Islam, it is by virtue of this very tongue, by the testimony borne by the tongue: see how, by just one phrase, one who was formerly bound for Hell has now become bound for Paradise. Conversely, if this tongue is misused, then this same tongue drags a person off into Hell. It is for this reason that excessive talking has been forbidden.
View original image
زبان کی حفاظت