قرآن اور قوموں کا عروج اور زوال

حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ”اللہ تعالیٰ اس کتاب (یعنی قرآن مجید) کی وجہ سے کتنے ہی لوگوں کو بلند مرتبہ (اونچا) کرتا ہے اور کتنے ہی لوگوں کو پست اور ذلیل (نیچا) کرتا ہے“۔ (مسلم)
قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے، اس میں دنیا اور آخرت کی کامیابی کے طریقے بتائے گئے ہیں، اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے کہ جو قوم (لوگ) خواہ وہ کسی بھی نسل سے ہو، ان کا کوئی بھی رنگ اور کوئی بھی زبان ہو، قرآن پر ایمان لاتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں اونچا مقام عطا کرتا ہے، اس کے مقابلے میں جو قوم (لوگ) اس پر عمل نہیں کرتے چاہے وہ بلندیوں کے آسمان پر بھی ہوں نیچے گرا دیے جاتے ہیں، اسلام اور مسلمانوں کی پوری تاریخ اس حدیث کی سچائی کی گواہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے اس فیصلے کی آئینہ دار ہے۔
English translation
Umar (may Allah be pleased with him) said that the Noble Prophet ﷺ said: “By means of this Book (that is, the Holy Qur'an), Allah raises many people high and brings many people low and humbles them.” (Muslim)

The Qur'an is Allah's final Book; in it are laid out the ways to success in this world and the Hereafter. It is Allah's decree that whichever nation (people) — of whatever race, colour or language — believes in the Qur'an and acts upon it, Allah grants them a lofty station in both this world and the Hereafter. In contrast, a nation that does not act upon it, even if it stands upon the heights of the skies, is cast down. The whole history of Islam and the Muslims bears witness to the truth of this hadith and reflects this decree of Allah.
View original image
قرآن اور قوموں کا عروج اور زوال