نماز

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:۔ ''بندے کے اور کفر کے درمیان نماز چھوڑ دینے ہی کا فاصلہ ہے''۔ (مسلم)
اللہ اور رسول اللہ ﷺ پر ایمان لانے اور توحید و رسالت کی گواہی دینے کے بعد سب سے پہلا اور سب سے بڑا فرض اسلام میں نماز ہے، نماز اللہ تعالیٰ کی خاص عبادت ہے، یہ اسلام کی بنیاد اور ستون ہے، یہ ایک تعلق کا نام ہے جو بندے اور اس کے رب کے درمیان قائم ہوتا ہے، نماز کی یہ خاص تاثیر ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف دھیان کر کے پوری توجہ کے ساتھ پڑھی جائے تو اس سے آدمی کا دل پاک و صاف ہو جاتا ہے، برائیاں اس سے چھوٹ جاتی ہیں، نیکی و سچائی کی محبت اور خدا کا خوف اس کے دل میں پیدا ہو جاتا ہے، الغرض کلمہ کے بعد نماز ہی اسلام کی بنیاد ہے، اور حقیقتِ ایمان سے اس کا ایسا گہرا تعلق ہے کہ اس کو چھوڑ دینے کے بعد آدمی گویا کفر کی سرحد تک پہنچ جاتا ہے، بھائیو! ہم میں سے ہر ایک کو سوچنا چاہیے کہ اگر ہم نے اچھی طرح اور پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے کی عادت نہ ڈالی تو پھر ہمارا حشر اور انجام کیا ہونے والا ہے۔
English translation
It is narrated from Hazrat Jābir (may Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah ﷺ said: "Between a servant and disbelief there is only the distance of abandoning prayer." (Muslim)

After belief in Allah and His Messenger ﷺ and bearing witness to His oneness and to prophethood, the first and greatest obligation in Islam is prayer. Prayer is the special worship of Allah; it is the foundation and pillar of Islam, a bond established between a servant and his Lord. Offered with full attention, it purifies the heart, sins fall away, and love of goodness and the fear of God are born within. In short, after the kalimah, prayer is the foundation of Islam, and abandoning it brings a person to the very brink of disbelief. Each of us should reflect: if we do not form the habit of praying properly and regularly, what will become of our end?
View original image
نماز