اللہ بے نیاز ہے

حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے، اے میرے بندو! تم سب بے راہ ہو سوائے اس شخص کے جسے میں ہی راہ سمجھا دوں، اس لیے تم مجھ سے ہدایت مانگو میں ہدایت دوں گا۔ اور تم سب فقیر و مفلس ہو سوائے اس شخص کے جسے میں ہی خوش حال بنا دوں، اس لیے تم مجھ سے (خوش حالی) مانگو میں دوں گا۔ اور تم سب کے سب گناہ گار خطا کار ہو سوائے اس شخص کے جسے میں ہی (گناہ سے) بچائے رکھوں، اس لیے تم مجھ سے بخشش مانگو تمہیں بخش دوں گا۔ اور جو مجھ سے معافی کا طلب گار ہوا اور وہ یقین رکھتا ہے کہ مجھے قدرت ہے کہ میں معاف کردوں تو اسے معاف کردیتا ہوں اور مجھے (اس بارے میں) کسی چیز کی پرواہ نہیں ہوتی۔

اور فرض کرو کہ تمہارے اگلے پچھلے، زندے مردے، کچے پکے، (سب کے سب) تم میں سے کسی نہایت ہی پرہیزگار آدمی کے سا دل لے کر جمع ہو جائیں تو میری بادشاہت میں ایک مچھر کے پر کے برابر بھی اضافہ نہیں کر سکیں گے۔

اور فرض کرو کہ اگر تمہارے اگلے پچھلے، زندے مردے، کچے پکے، (سب کے سب) تم میں سے کسی نہایت ہی برے کار آدمی کے سا دل لے کر اکٹھے ہو جائیں تو میری بادشاہت میں سے ایک مچھر کے پر کے برابر بھی کچھ نہ لگا سکیں گے۔

اور فرض کرو کہ تمہارے اگلے پچھلے، زندے مردے، کچے پکے، (سب کے سب) سب ایک جگہ جمع ہو جائیں اور ہر ہر انسان اپنی آرزوؤں کی آخری حد تک مانگ لے (یعنی اپنی سب سے بڑی خواہش تک مانگ لے) اور میں ان سب کی مانگی پوری کردوں تو اس سے میرے خزانے میں اتنی بھی کمی نہیں آئے گی جتنی اگر تم میں سے کوئی سمندر میں سوئی ڈبو کر نکال لے، اور یہ بات اس لیے کہ میں بڑا کریم بڑا عالی مرتبہ ہوں جو چاہتا ہوں کرتا ہوں (یعنی مجھے کوئی نہیں پوچھ سکتا)۔ میری بخشش بھی ایک بات ہے، میرا عذاب بھی ایک بات ہے، میرا معاملہ تو یہ ہے کہ میں جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہوں تو اسے وجود میں آنے کے لیے کہہ دیتا ہوں تو وہ فوراً موجود ہو جاتی ہے“۔ (ترمذی)
English translation
Abu Dharr (may Allah be pleased with him) reported that the Messenger of Allah ﷺ said that Allah, the Exalted, says: "O My servants, all of you are astray except those whom I guide, so ask Me for guidance and I shall guide you. All of you are poor and destitute except those whom I enrich, so ask Me and I shall provide for you. All of you sin and err except those whom I protect, so ask Me for forgiveness and I shall forgive you. And whoever seeks My pardon believing that I have the power to forgive, I forgive him, and I do not care.

Suppose that the first of you and the last of you, your living and your dead, your raw and your ripe, were all to gather with a heart like that of the most God-fearing man among you: this would not add so much as a gnat's wing to My dominion.

And suppose that the first of you and the last of you, your living and your dead, your raw and your ripe, were all to gather with a heart like that of the most wicked man among you: this would not diminish My dominion by so much as a gnat's wing.

And suppose that the first of you and the last of you, your living and your dead, your raw and your ripe, were all to gather in one place, and every one of them were to ask Me for the utmost of his desires, and I were to grant each of them what he asked: this would not decrease what I possess any more than a needle decreases the sea when it is dipped into it. That is because I am Most Generous, Most Exalted; I do whatever I will. My bestowal is but a word, and My punishment is but a word; My affair is that when I intend a thing, I say to it, 'Be,' and it comes into being at once."
View original image
اللہ بے نیاز ہے